ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام رہیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو 6دن کی پولیس ریمانڈ

رام رہیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو 6دن کی پولیس ریمانڈ

Thu, 05 Oct 2017 12:09:29    S.O. News Service

پنچکولہ،4اکتوبر (یو این آئی) ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم سنگھ کو دو سادھویوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد تشدد بھڑکانے کی ملزمہ ہنی پریت انساں کوپنچکولہ کی ایک عدالت نے آج چھ دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا۔ہنی پریت کو کل گرفتار کیا گیا تھا۔اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پولیس نے رام رہیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو 14 دن کے ریمانڈکی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے چھ دن کی ریمانڈ ہی دی۔ پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ رام رحیم کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد بھڑک اٹھنے والے تشدد کی سازش میں ہنی پریت کا کیا رول ہے اس کے بارے میں پوچھ گچھ کرنی ہے اوراسے 14دن کی پولیس ریمانڈ چاہئے ۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات کی تہہ تک پہنچنے کے لئے زیادہ وقت کی ضرورت ہے ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی طرف سے رام رحیم کو عصمت دری کا قصوروار قرار دئے جانے کے بعدکئی ریاستوں میں تشدد بھڑک اٹھاتھا جس میں41افراد مارے گئے تھے ۔ ہنی پریت نے کل گرفتاری سے پہلے کچھ ٹیلی ویزن چینلوں کو دئے گئے انٹرویو میں خودکو اور رام رحیم کو بے قصور بتایا تھا۔ رام رحیم کے ساتھ رشتوں کے سلسلے میں خبروں میں رہی ہنی پریت کا کہنا تھا کہ اس کا ان کے ساتھ باپ اور بیٹی کا رشتہ ہے ۔ تشدد کے بعد سے مفرور ہنی پریت نے گذشتہ ہفتہ دہلی ہائی کورٹ میں پیشگی عرضی کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کردیا تھا۔


Share: